رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله بشیر نجفی نے کرونا پھیلنے کے پیش نظر امسال روزہ رکھنے کے سلسلے میں مومنین کی جانب سے کئے گئے استفتاء کے جواب میں کہا: اگر کسی کو علم ہو کہ روزہ رکھنے کی صورت میں کرونا کا شکار ہوجائے گا تو اس پر روزہ توڑنا واجب ہے۔
آیت الله بشیر نجفی نے بیان کیا: ڈاکٹر کی تحقیقات اس بات کی بیانگر ہیں کہ روزہ رکھنے اور کرونا کا شکار ہونے کے درمیان کوئی تعلق موجود نہیں ہے ۔
آیت الله بشیر نجفی نے ایات و روایات کی روشنی میں روزے کے فوائد کی جانب اشارہ کیا اور مزید کہا: حدیث نبوی میں ایا ہے کہ رسول اسلام(ص) نے ارشاد فرمایا کہ روزہ انسان کی سلامتی و تندرستی کا سبب ہے ، اس حوالے سے ضروری ہے کہ ماه مبارک رمضان کو بیماریوں خصوصا کرونا وائرس سے نجات کا وسیلہ قرار دیا جائے، اور ماه مبارک رمضان سے مکمل اور بخوبی استفادہ کیا جائے ۔
انہوں نے کہا: در حقیقت تو ہی اس معرفت کا مالک ومختار ہے جوتونے اس کےسلسلہ میں ہمیں عنایت فرمائی ہے اور اس کی سنت کی ہدایت دی ہے اور ہم نے تیری توفیق ہی کے ذریعہ سے اس کے روزےاور نمازکا بیڑہ اٹھایا ہے اگر چہ اس میں کوتاہیاں بھی ہوئی ہیں اور بہت سے حقوق میں سےصرف کچھ ہی کو ادا کرسکیں ہیں ۔ خدایا یہ تیری حمد اپنی برائیوں کے اور حقوق کی بربادی کے اعتراف کے ساتھ ہے ۔ تیرے لئے ہمارے دلوں میں واقعی شرمندگی ہے اور ہماری زبانوں پہ سچی معذرت ہے ۔ لہذا ہماری کوتاہیوں کے باوجود ہمیں وہ اجر عطافرما دے جس کے ذریعہ اس فضل کی بھر پائی ہو سکے جس کی آرزو تھی اور اسے ان ذخیروں کے انواع واقسام کا بدل قرار دے سکیں جن کی تمنا اور لالچ تھی ۔
واضح رہے کہ در حال حاضر پوری دنیا کرونا وائرس سے لڑ رہی رہے اور اسی کے پیش نظر عراق میں 17 مارچ سے لاک ڈاون کا اغاز ہوا ہے جو 18 اپریل کو ختم ہوگا۔/۹۸۸/ن